حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ حساس حالات میں مسلم اور علاقائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور باہمی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے جبکہ امن پسند مسلم رہنما خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ایک نہایت حساس مرحلے پر امن پسند مسلم رہنما مل کر امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے متحد ہیں۔ موجودہ حالات میں خطے کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور تعاون کی ضرورت انتہائی بڑھ گئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: مسلم رہنماؤں کا یہ اتحاد نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ تاریخ بھی اس اہم لمحے کو یاد رکھے گی۔









آپ کا تبصرہ